• news

دنیا دہشت گردی کےلئے دی جانے والی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے: چینی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ چین پاکستان کے درمیان تعاون کی پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں پر پہنچانے میں کافی کردار ادا کرنے کے بعد آئندہ ماہ پاکستان میں قیام کی اپنی چار سالہ مدت مکمل کر لیں گے، پاکستان میں ان کا قیام زبردست کامیابی کی داستان ہے ممالک عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے زبردست سماجی اقتصادی پارٹنر شپ سے آگے بڑھانا اور دنیا کو دکھایا کہ ان کے تعلقات ہر لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہیں ۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے، انہوں نے اقتصادی راہداری کے شاندار منصوبے کو عملی شکل دینے میں دن رات کام کیا، دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی۔ اپنے ملک کے قومی دن کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چار سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں سفارت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کا اہم فیصلہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے نصب العین کےلئے پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قومی قربانیوں اور عظیم کوششوں کو پوری طرح سمجھنا اعتراف کرنا چاہیے۔ پاکستان خود اپنے قومی حالات پر مبنی انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر عمل کرنے میں پاکستان کی پوری طرح حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کریں گے۔ قریبی دوست ہونے کے ناطے چین کو دیکھ کر خوشی ہے کہ پاکستان کو امن ، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی نصیب ہے۔ یہ علاقائی امن وترقی کےلئے بھی سازگار ہے۔ چینی عوام کو پاکستان کا اپنا آہنی بھائی ہونے پر فخر ہے۔ چین ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دے گا اور شانہ بشانہ ترقی کرے گا۔ گزشتہ پانچ برسوں میں صدر شی جن پھنگ کی زبردست قیادت میں چین نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ پر امن ترقی ، اصلاحات کو آگے بڑھانے اور کھلے پن کے راستے پر کاربند ہیں۔ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس کی پیداواری شرح نمو 6.9فیصد رہی ہے۔ ہمیں چین کی ترقی کے روشن مستقبل کے بارے میں مکمل اعتماد ہے۔ ان کے مطابق چین اور پاکستان کے تعلقات ممالک کے درمیان تعلقات کا ماڈل ہیں۔ ماضی ہو، حال ہو یا مستقبل چین اور پاکستان ہمیشہ اچھے ہمسائے، دوست، پارٹنر اور بھائی ہیں۔ 2015میں صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کا تاریخی سرکاری دورہ کیا اور چین پاکستان تعلقات کی شاندار ترقی کے سنہری دور کا آغاز کیا۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر مسلسل تبادلے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن