• news

بھارت امریکہ کی طرح مفاد پرست، پاک چین دوستی ہضم نہیں ہو پا رہی: چینی میڈیا

بیجنگ (اے این این) چین کے سرکاری روزنامے ”گلوبل ٹائمز“ نے مودی سرکار پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امریکہ کی طرح صرف اور صرف اپنے مفادات پر نظر رکھتا ہے، اسے پاک چین تعلقات اور دوستی کی گہرائی ہضم نہیں ہو پا رہی۔ چینی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر پرکڑی تنقید کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی سرکار کا متعصابہ رویہ اور تنگ نظری بنی ہوئی ہے۔ اخبارکے مطابق بھارت صرف اور صرف خطے میں اپنی چودھراہٹ چاہتا ہے لیکن یہ ارمان اس کا پورا نہیں ہوگا بھارت متعصب اور تنگ نظری سے بھرے پاکستان مخالف بیان دے کر خود کو ہی پریشان کررہا ہے بھارت، دہشت گردی کا واویلا کرتا ہے لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتے۔ نئی دہلی الزام لگاتا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کے ایکسپورٹ کرنے کا لیکن یہ بتا نہیں پاتا کہ اسلام آباد کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟۔ اخبار نے لکھا کہ بھارت امریکہ کی طرح صرف اور صرف اپنے مفادات پر نظر رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن