واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے سے حسین حقانی کی تصویر ہٹا دی گئی
واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن سفارتخانے سے اتار لی گئی۔ سابق سفیر حسین حقانی کی تصویر کے مقام پر اب جگہ خالی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بعض بیانات کے حوالے سے تنازعات کا شکار حسین حقانی کی تصویر کیوں ہٹائی گئی۔ سفارت خانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک تمام سفرا کی تصاویر موجود ہیں تاہم اب 2007 سے لے کر 2011 کے دورانیے کی کوئی تصویر موجود نہیں۔