• news

بڑی دینی جماعتوں کا اتحاد‘ سربراہی اجلاس 12اکتوبر کو طلب صدارت مولانا فضل الرحمن کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) بڑی دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے ان جماعتوں کا سربراہی اجلاس 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہو گا۔ ان کی طرف سے دینی جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ضیافت بھی دی جائے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو دینی جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے متعلقہ قائدین کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری سپرد کر دی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن