• news

-پاکستان اور سری لنکا کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات آئندہ ماہ ہوگی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر بات چیت اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ قابل اعتمادسفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اپنے ہم منصب سے پاک سری لنکا دو طرفہ تعلقات دونوں ملکوں میں تجارتی معاشی‘ دفاعی تعاون میں اضافے کے موضوع پر بات چیت کریں گی۔ پاکستان اور سری لنکا سارک کے دو سرگرم رکن ہیں۔ بات چیت میں سارک تنظیم کو فعال بنانے کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن