• news

-آبی ذخائر میں توسیع کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو پانی کے ایسے بے شمارذخائر سے نوازا ہے جوہمالیہ اورقراقرم کی بلندیوں سے جھرنوں کی صورت میں گرتے ہیں۔ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ پلاننگ کا ایک اہم مقصدیہ ہے کہ ان قدرتی وسائل کو پاکستان کی پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیداکرنے کےلئے محفوظ رکھ سکے، پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کرداراداکیاجاسکتاہے اس کے لئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کی اشدضرورت ہے اس لئے لازمی ہے کہ آبی ذخائرکومحفوظ رکھاجائے۔ واضح رہے کہ سی ڈی ڈبلیوپی کا حالیہ اجلاس سرتاج عزیز کی صدارت میں19ستمبرکومنعقد ہوا جس میں پانی کے چارمنصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن