• news

پیوٹن کی اردگان سے ملاقات، واشنگٹن فتح اللہ گولن کو حوالے کر دے تو امریکی پادری کو رہا کر دیں گے: ترک صدر، شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے حالات سازگار ہیں: روسی صدر

انقرہ (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردگان نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ اگر وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دیں تو ترکی میں گرفتار امریکی پادری اینڈریو برونسن کو رہا کر دیں گے۔ اینڈریو گولن گروپ کا رکن ہے اور اسے اکتوبر 2016ءمیں ترکی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مزید برآں روس کے صدر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عراق کی صورتحال، کرد ریفرنڈم اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اب حالات سازگار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن