• news

فیصل آباد، سمبڑیال: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین، محبت میں ناکامی پر نوجوان کی خود کشی

فیصل آباد+ سمبڑیال) نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداستہ 2 خواتین جبکہ محبت میں ناکامی پر مسیح نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ فیصل آباد کے چک نمبر 47 گ ب کی 30 سالہ رضوانہ نے گھر والوں سے معمولی بات پر جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ چک نمبر 497 گ ب ماموں کانجن کی خاتون پچیس سالہ نبیلہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر سپرے پی لی۔ حالت غیر ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ سمبڑیال میں محبت میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش کرنے والے 24 سالہ نوجوان وقار مسیح شدہ موت و حیات کی کشمکش کے بعد گذشتہ رات علامہ اقبال ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ یاد رہے کہ 18 سالہ کومل مسیح اور وقار مسیح نے محبت میں ناکامی کے بعد اکھٹے بیٹھ کر زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ دریں اثناءکومل مسیح موقع پر دم توڑ گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن