بے نظیر قتل کیس: بری ہونے والے 3ملزموں کی نظربندی کیخلاف درخواست سماعت کےلئے منظور
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری کئے گئے تےن ملزموں کی نظر بندی کے خلاف دائر رٹ سماعت کیلئے منظور کرلی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹس جاری کر کے 10اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ رفاقت حسین ، حسنین گل اور شیر زمان کے وکےل نے موقف پےش کےا کہ سائلان کو محترمہ بےنظےر بھٹو قتل کیس میں پچھلے ماہ 31اگست کو خصوصی عدالت نمبر 1 نے بری کیا تھا جبکہ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ان تےنوں کی 30 دن کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔