• news

گوادر میں پراجیکٹ بروقت مکمل نہ کرنے، چینی شہریوں کو فری ویزا پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) گوادر پورٹ، ائیرپورٹ اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کی بروقت تعمیر نہ کرنے اور چینی شہریوں کو فری ویزا دینے کی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی پیک سے متعلق پاک چین معاہدوں کے برعکس چین نے گوادر پورٹ، گوادر ائیرپورٹ،ریلوے ٹریک اور سڑکوں کی تعمیر کا کام روک دیا ہے۔ چین نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کے نام پر فوجی اڈے کی تعمیر شروع کر رکھی ہے جو کہ ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔ عدالت سی پیک کے منصوبے بروقت مکمل نہ کرنے پر چینی کمپنیوں کو کام سے روکتے ہوئے حکم امتناعی دے۔

ای پیپر-دی نیشن