• news

میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج روکنے کے حکم امتناعی میں 4اکتوبر تک توسیع

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے حکم امتناعی میں 4اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لیک ہونے والا پرچہ اور انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حتمی موقع دے دیا۔ جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔ درخواست گزار طلبہ کے وکیل میاں جاوید ارائیں نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی غفلت کے باعث پیپر لیک ہو گئے جس کی وجہ سے محنتی، ذہین اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوئے۔میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہونے سے ذہین طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن