بے نظیر ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ‘ ملزم گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نجی پرواز جی ایف 771 سے سعودی عرب جانے والے مسافرلال بہادرکے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے ملزم کا تعلق مردان سے ہے۔