شوبز دنیا میں مجالس اعزاءکا سلسلہ جاری
لاہور (کلچرل رپورٹر) ماضی کی معروف اداکارہ اور شوکت حسین رضوی کی اہلیہ یاسمین شوکت نے شاہ نور سٹوڈیو میں مجلس عزا کا اہتمام کیا جس میں فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اور ہنرمندوںکے علاوہ مختلف افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی اور شاہ نور سے ذوالجناح برآمد ہوا۔ اداکارہ دردانہ رحمن اورگلوکارہ ماہم رحمن کے گھر علامہ اقبال ٹاﺅن میںآج مجلس اعزاءکاانعقادہوگاجس میں شوبزسے وابستہ فنکارکثیرتعدادمیںشرکت کریںگے۔دردانہ رحمن کاکہناتھاکہ میںہرسال 9محرم کے روزاپنے گھرمجلس اورنیازکے علاوہ زیارا ت کابھی اہتمام کرتی ہوں ۔مجھے شہداءکربلاسے بے پناہ عقیدت ہے جس کے اظہارکےلئے میںان کی یادمیںمحفل سجاتی ہوں۔ ہدایتکار جرار رضوی نے اپنی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاﺅن،گلوکارہ عذرا جہاں نے مصطفی ٹاﺅن اوراداکارہ ملائیکہ نے جوہرٹاﺅن پرمجلس اعز اءکااہتمام کیا۔مذکورہ فنکاروںکے گھروںمیں فنکاروںکی بڑی تعدادنے شرکت کی جن میں گلوکارہ شاہدہ منی ،انوررفیع، دردانہ رحمن ،ماہم رحمن،خوشبو،نرمل شاہ ،شفق علی ،صائمہ جہاں،سائرہ نسیم ، شین جاوید،عائشہ جاوید،نادیہ علی اوردیگرمتعددفنکاروں نے شرکت کی۔