• news

جڑانوالہ: 15 سالہ یتیم لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ساہیوال: خاتون ہوس کا شکار

جڑانوالہ، ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) جڑانوالہ میں تین افراد نے 15 سالہ یتیم لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک 73/ر۔ب کے عبدالرحمن کو ملزمان اکمل، عمران اور ساجد وغیرہ نے مبینہ زیادتی کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے تیزدھار آلے سے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی گائوں 107/7۔آر میں یاسین کی بیوی حمیرا کو ملزم اللہ رکھا نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن