• news

لیبیا : تازہ امریکی فضائی حملے میں 26 جنگجو ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے کہاہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں 26 جنگجو ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے لیبیا میں تازہ حملے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دوسری کارروائی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل بھی امریکی فوج نے لیبیا میں فوجی کارروائی کے دوران18داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔امریکی فوج کی افریقن کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تازہ حملے جنوب مشرقی شہر سرت سے 161 کلو میٹر دور کئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن