.پانامہ کوئی الزام نہیں، والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا: مریم نواز
لاہور+لندن (خصوصی رپورٹر+عارف چودھری) مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ میں کیا الزام تھا؟ کوئی بھی الزام نہیں تھا۔ والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا۔ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہونا ہی نااہلی بہانہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ معقول بہانہ ہوسکتا ہے۔ کیا اس میں کوئی چیز ایسی تھی جس کا سکینڈل بنایا جاسکتا ہو، الزام لگانے والوں کو اقامے کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں تھی۔لندن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 5 اکتوبر کو لندن آ رہے ہیں۔ کلثوم نواز کی اگلے ہفتے سے کیمو تھراپی شروع ہو رہی ہے۔