• news

نوازشریف کل اسلام آباد جائیں گے‘ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چند روز لاہور میں قیام کرنے کے بعد اسلام آباد چلے جائیں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس ہو رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل 3 بجے سہ پہر ہو گا جس میں سینٹ سے ترمیم شدہ الیکشن بل 2017ء منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس شب 9 بجے ہوگا۔ اگلے روز منگل کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں پارٹی عہدیداروں کا چنائو کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن