• news

ٹماٹر کی قیمت مزید 50 روپے کلو بڑھ گئی، پیاز بھی مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے ٹماٹر کی گرانفروشی روکنے کیلئے موثر اقدام نہ کئے جانے کے باعث گزشتہ روز پرچون سطح پر اسکی گرانفروشی میں مزید 50 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے اور دکانداروں نے صارفین کو ایک کلو ٹماٹر 300 روپے تک فروخت کئے جبکہ ایک کلو پیاز 70 روپے تک فروخت کیا۔ بتایا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو سبزیوں کی سپلائی نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے ٹماٹر کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن