• news

فضل الرحمن نے مختلف دینی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس 12 اکتوبر کو اسلام آباد بلا لیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مختلف دینی جماعتوں کے سربراہان کو 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے جے یو آئی کی مر کزی مجلس عمومی کی روشنی میں مختلف دینی جماعتوں سے مذاکرات کئے تھے جس کی رپورٹ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو پیش کی۔ مولانا حیدری نے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے دینی جماعتوں اسلام آباد میں اپنے اقامت گاہ پر بلایا ہے۔ مولانا حیدری نے سابقہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں سے مذاکرات کئے، انہی جماعتوں کا اجلاس 12 اکتوبر کو ہو رہا ہے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین ملک کی سلامتی اور امن وامان واتحاد کے لیئے خصوصی دعائیں کریں، دین اسلام کے لئے شہدائے اسلام کی قر بانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے، حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے، اسلام اور وطن کے لئے ہرقربانی دینے کا عہد کریں اور بارڈرز کی موجودہ صورتحال میں جارحیت کا ارادہ کرنے والوں کو پیغام دیں کہ شہدائے اسلام کے ماننے والے متحد اور متفق ہیں۔ وہ مدینہ منورہ میں وفود اور پارٹی رہنمائوں مولانا سائیں عبد القیوم، مولانا محمد امجد خان سمیت دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن