ایشیا کپ میںقومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی: شہباز احمد سینئر
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نی کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیا کپ میںقومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ ایشیاکپ1 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال قومی ٹیم آسٹریلیا اور یورپ کے دورے پر بھی جائیگی اور بھارت میں ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریگی۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر باترا کے ساتھ دوبئی میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی اور ویزا کے پراسیس کو آسان بنایا جائے گا۔