• news

پہلا ٹیسٹ : بنگلہ دیش 320پر آئوٹ ‘جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 230رنز ‘8وکٹیں باقی

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 320رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54رنز بناکر مجموعی طور پر 230رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 8وکٹیں باقی ہیں ۔بنگلہ دیش کی طرف سے مومن الحق 77‘مشفیق الرحیم 44‘صابر رحمان تیس‘محموداللہ 66رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مہاراج نے تین ‘مورنے مورکل اور کاگیسورباد ا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کے مارکرم پندرہ ‘ڈین ایلگر اٹھارہ رنز بناکر چلتے بنے ۔ ہاشم آملہ سترہ اور بیوما تین رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز 496رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن