• news

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 2مزدور جاں بحق ، ایک ہسپتال داخل

لاہور(سٹاف رپورٹر)تھانہ مناواں کے علاقہ میں ہوٹل سے زہریلا کھانا کھانے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کا ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ مرنیوالے مزدورں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئیں۔ پولیس نے ہوٹل مالک اور تیسرے دوست سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آجائینگے۔ معلوم ہو اہے کہ تھانہ مناواں کے علاقہ میں 3مزدور دوست سجاد، نواز اور جاوید نے رات کو بھوک لگنے پر مہر گارڈن کے باہر واقع مقامی ہوٹل سے کھاناکھایا جسے کھاتے ہی تینوں کی حالت بگڑ گئی جس پر تینوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دومزدورسجاداورجاویددم توڑگئے جبکہ دو کی حالت اب خطرے سے باہرہے۔ پولیس کاکہناہے کہ مختلف پہلوئوںسے تفتیش کی جارہی ہے لیکن حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعدہی معلوم ہوںگے۔

ای پیپر-دی نیشن