مسلم لیگ (ن) کے انتخابات‘ کاغذات نامزدگی پرسوں وصول کئے جائیں گے: جعفر اقبال
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے الیکشن کمشن کے چیئرمین چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ منگل 3 اکتوبر کو امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ عہدے پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں پولنگ ہو گی اور شفاف طریقے سے امیدواروں کا چنائو کیا جائے گا۔