ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن التوا کا شکار، الیکشن کمشن کا 5 رکنی پینل 11 اکتوبر کو فیصلہ کریگا
لاہور (این این آئی) الیکشن کمشن کا پانچ رکنی پینل 11 اکتوبر کو ملی مسلم لیگ کے معاملے کو دیکھے گا جبکہ وزارت داخلہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کی تجویز دے چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ای سی پی کے ترجمان ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان ملی مسلم لیگ کے معاملے کو 11 اکتوبر کو دیکھے گا۔ اس روز اسلام آباد میں کمشن کا 5 رکنی پینل ایک ملاقات میں اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ ای سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک ملی مسلم لیگ کو رجسٹر نہیں کیا گیا ہے۔