لاہور سے لا پتہ ترک خاندان کا کوئی سراغ نہ مل سکا
لا ہور (سٹاف رپورٹر)ستو کتلہ کے علا قہ سے لا پتہ ہونے والے ترک خاندان کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا اور نہ ہی واقعے کامقدمہ درج ہو سکا پاکستان میں ترک سکولوں کے ڈائر یکٹر مسٹر سو ت کا ظمز اپنی اہلیہ مر ل ،بیٹی ہدیٰ نوراوردوسری بیٹی فاطمہ ہما 27 ستمبرکو لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاؤن سے پراسرار طورپرلاپتہ ہوئے تھے۔ سو ت کا ظمز کے ساتھی فاتح نے تھانہ ستوکتلہ میںدرخواست دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔پولیس کے مطابق لاپتہ ترک خاندان کے ویزوںکی مدت ختم ہو چکی تھی اوروہ غیرقانونی طور پرمقیم تھے ۔