جھنگ: گھریلو جھگڑے پر 18سالہ لڑکی نے پھندا لے لیا
جھنگ( نامہ نگار) لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر خود کشی کر لی۔ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ جلال آباد کی 18 سالہ کنول بی بی نے گزشتہ گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر گلے میں کپڑے سے پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔