کراچی : ایف آئی اے پولیس کی غفلت سے ٹڈاپ سکینڈل کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے اور پولیس کی غفلت کے باعث ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ٹڈاپ سکینڈل کا ملزم ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہو گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ملزم شہباز کا نام ٹڈاپ کرپشن سکینڈل میں شامل تھا جس کے باعث اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا ملزم شہباز 5روز قبل ہی دبئی سے آیا تھا ملزم شہباز ایف آئی اے اور سپیشل برانچ کو مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوا ملزم کو بھگانے کے الزام میں سپیشل برانچ انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کر دیئے گئے ۔ ملزم شہباز 2013ء میں بیرون ملک فرار ہوا تھا۔زونل آفس بھیج دیا گیا شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، مزید نعشیں جاری ہیں۔