کراچی : رینجرز کا متحدہ لندن کے ایک اور دفتر پر چھاپہ ، بھاری اسلحہ برآمد
کراچی( نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے پاپو شا نگر میں کارروائی کے دوران ٹرنک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس میں چھپایا گیا تھا اسلحہ میں 7 سیون ایم ایم رائفل، 9ایم ایم پستول، ایک 12 بور پمپ ایکشن، ایک پستول ، تین ایس ایم جیز ، 12بور اور 30بور کے میگزین،1530عدد مختلف اقسام کے رائونڈ شامل ہیں، اسلحہ دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔