• news

جرمن فوج کی اپنی صفوں میں انتہاپسند موجود ہیں:حکومت کا انکشاف

برلن(این این آئی)جرمن وزارت دفاع نے کہاہے کہ ملکی ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس ادارہ اس وقت دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے متعلق تین سو اکانوے کیسز میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فوجی ’کسی بھی وقت پھٹ جانے والے بم‘ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن فوج میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں اور نازیوں کے ہمدرد فوجیوں سے متعلق تحققیات میں وسعت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور حقائق منظر عام پر لائے جا رہے ہیں۔ملک میں ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس سروس ( ایم اے ڈی) نے 2017میں دائیں بازو کی انتہاپسندی سے متعلق دو سو چھیاسی نئے کیس ریکارڈ کیے ۔

ای پیپر-دی نیشن