• news

ٹرمپ اور مودی جیسے یزیدوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرنا حسینیت ؓ ہے : شاہ محمود

ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور مودی جیسے یزیدوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا حسینیتؓ ہے۔ شہید کربلا حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا تھا۔ ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں کو ملیامیٹ کیا اور مودی نے کشمیر میں بربریت کی جو مثال قائم کی اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ کرپٹ اور بادشاہت کے نظام کی ذہنیت‘ لٹیروں‘ غاصبوں کو للکارنے کا نام جذبہ حسینیؓ ہے۔ کلمہ پڑھنے والے خاص طور پر نشانے پر ہیں۔ مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل‘ پیر سید عظمت سلطان‘ مخدوم سید عباس رضا مشہدی نے کہا کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ علامہ عبدالحق مجاہد‘ مفتی غلام مصطفی رضوی‘ علامہ عنایت اﷲ رحمانی نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کو صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینیتؓ کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ شفقت حسنین بھٹہ‘ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ ملتان کی روایات میں رواداری بھی ہے اور وضع داری بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ثقافت پاکستان کے زیراہتمام رضا ہال کچہری روڈ پر منعقدہ 39 ویں حسینیہؓ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مخدوم سید زوہیب گیلانی نے کی ۔

ای پیپر-دی نیشن