• news

تانیہ خاصخیلی قتل کیس‘ ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سیہون کی تانیہ خاصخیلی کے قتل کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم خان نوحانی، علی نوحانی اور مولا بخش نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ خان نوحانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تانیہ سے ایک ماہ سے تعلقات خراب تھے، تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں پستول اور گولی کے خول میچ کرگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کو ملزمان کا 164 کے بیان کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے، تانیہ قتل کیس کے3 گواہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن