• news

وزیر آباد: مچھلیاں پکڑنے دریائے چناب پر جانیوالا تیز لہروں کی نذر، نعش نہ مل سکی

وزیرآباد (نامہ نگار) مچھلی کے شکار پرجانے والاموت کا شکار ہوگیا، دریائے چناب کی تیز لہریں نوجوان کو بہا لے گئیں، ریسکیو ٹیموںکی سرتوڑ کوشش کے باوجود تاحال ڈوبنے والے کی نعش نہ مل سکی۔ شیش محل کا 28 سالہ شہزاد جو کہ کٹلری کے کارخانے کا ملازم تھا، دوستوں کے ہمراہ دریائے چناپ پر مچھلیاں پکڑنے چلا گیا۔ شدید گرمی کے باعث دریا میں نہانے لگا، اسی دوران نہاتے گہرے پانی میں چلا گیا۔ دوستوں نے تلاش کیا لیکن اُس کا کوئی پتہ نہ چل سکا تاحال نعش نہیں مل سکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن