کوششیں جاری، مولانا ابو تراب کو جلد بازیاب کرا لیں گے: وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ پروفیسر سنیٹر ساجد میر سے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرکز اہلحدیث جامعہ سلفیہ میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھرپور یقین دہانی کرائی کہ حکومت مولانا ابوتراب کے اغوا جیسے المناک واقعہ سے غافل نہیں ، شروع دن سے انکی بازیابی کیلئے حکومتی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوششیں جاری ہیں ، اور ان شاء اللہ بہت جلد ہم کسی مثبت نتیجے پر پہنچے گے۔علامہ پروفیسر سنیٹر ساجد میر نے کہا کہ مولانا علی محمد ابوتراب جیسے معزز دینی سماجی و سیاسی شخصیت کا اغوا ایک بڑے المیہ سے کم نہیں ، 22 دن گزرنے کے باوجود انکی عدم بازیابی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں بازیاب کرانے کی کوششیں مزید تیز کی جائے ۔