کراچی:موبائل فون سروس کی بندش سے اے ٹی ایمز متاثر،شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات
کراچی (آئی این پی)کراچی میں موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز متاثر،شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند رہی جس کی وجہ سے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا اور شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔