وزیراعظم آزادکشمیر کی ایوارڈ جیتنے پر 2کشمیری انسانی حقوق کارکنان کو مبارکباد
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انسانی حقوق کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والی مقبوضہ کشمیر کی عظیم خاتون پروین آہنگر اور پرویز امروز کو ناروے رافتو پرائز 2017برائے انسانی حقوق ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پروین آئینگر نے مقبوضہ کشمیر میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ہے۔