• news

اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنا فلسفہ حسینیت ہے: زبیراحمد

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زبیراحمد نے کہا ہے کہ حضرت حسینؓ کی شہادت سے اسلام کا پرچم بلند ہوا۔ امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی شہادت سے دین اسلام کی سربلندی ہوئی‘ اسلام میں حسینیت کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زبیراحمد نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے حق وسچ کی بات کا علم بلند کرتے ہوئے اصولوں پر سمجھوتہ ہرگز نہ کیا اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر جام شہادت نوش کرلیا مگر دین اسلام پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے اسلام کو سربلندی حاصل ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن