محکمہ صحت کی ملی بھگت سے قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہائوس کھول لیے
فیروزوالا (نامہ نگار) حکومت کی نااہلی کے باعث اور محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے قصابوں نے سلاٹر ہائوس کی بجائے گھروں اور گلی محلوں میں جانور ذبح کرنا شروع کردیئے۔ بیمار جانوروں کا ناقص اور پانی ملا گوشت سرعام فروخت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا مگر اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ کوٹ عبدالمالک‘ کوٹ نورشاہ‘ اٹاوی‘ خانپور‘ فیروزوالا‘ رانا ٹائون اور مریدکے میں قصاب گھروں میں ہی جانور ذبح کررہے ہیں۔اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیں۔