حکومت نجی تعلیمی اداروں کیلئے ظالمانہ قوانین بنانے سے گریز کرے: ملک خالد محمود
لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن پاکستان ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروںکیلئے ظالمانہ قوانین بنانے سے گریز کرے پہلے سے ہی پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم دشمن قوانین کی زد میں ہیں انہوں نے کہا کہ ری وزٹ فیس اور ری چیکنگ فیس میں اضافہ سراسر ظلم ہے ایسے غلط فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں حکومت سرکاری طلبہ کو فری کرکے سارا خرچہ پرائیویٹ امیدواروں پر ڈال کر ظلم کر رہی ہے۔