واقعہ کربلا حق و صداقت کیلئے جینے مرنے کا درس دیتا ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت کیلئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے ۔حضرت امام حسین نے ظلم و استبداد کے آگے مصلحت ، مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی و آج کائنات کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اردگرد کے ماحول اور تمام مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔