• news

اسلام کا ہم تک پہنچنا شہدا کربلا کے خون کی تاثیر ہے: پیر معصوم نقوی

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی اسلام کی راہ میں لازوال قربانی کی دنیا میں کوئی مثال نہیںملتی ہے ۔ مقصد حسین کانفرنس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کربلا حق اور باطل کی جنگ تھی۔ تاریخ انسانی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ 72 جانثاروں نے ہزاروں کی فوج کو شکست دی ہو۔ اسلام کا ہم تک پہنچنا شہداء کربلا کے خون کی تاثیر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن