• news

حق کی خاطر باطل نظام سے ٹکرا جانے کا نام حسینیت ہے: ڈاکٹر آصف جلالی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام شیرانوالہ فارم بحریہ ٹاؤن میں اسو ئہ حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حق کی خاطر باطل نظام سے ٹکرا جانے کا نام حسینیت ہے۔حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے یزیدی نظام کی خرابیوں کا سب سے پہلے ادراک کیا۔ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی تمام جدوجہد ذاتی اقتدار کیلئے نہیں تھی مگر دین نبی ﷺ کو اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔ آپ نے میدان کربلا میں ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ قیامت تک بدی کے مقابلے میں آنے والی قوت کو حسینیت کہا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن