پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بنا تھا: الحاج ثناء اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغلپورہ لاہور کے بانی صدر والحاج ثناء اللہ خان کاکڑ‘ محمد اشفاق ‘ محمد سعید مغل‘ اکرام اللہ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ الیاس فاروق‘ الطاف الرحمن‘ صوفی عنایت اللہ‘ ملک مشتاق احمد‘ عتیق احمد‘ شیخ محمدصدیق اور پروفیسر شاہدمحمود نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دینے کی وجہ سے معرض وجود میں آیا۔ قیام پاکستان کے وقت ہندوئوں اور سکھوں نے اتنے ظلم کیے کہ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان کا معرض وجود میں آنے کا اصل مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا تھا۔