حکومتی پالیسیاں ملک کیلئے تباہ کن ہیں: چودھری کاشف
رائیونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنماء چودھری کاشف اسماعیل نمبردارنے کہا کہ حکومتی پالیسیوںکے باعث ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائند ے ذاتی مفادات کے فیصلے اور اپنی کمیشن بڑھانے کے منصوبے بنا ئے عوام بنیادی سہوتوں سے محروم ہیں۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کی جدوجہد میںپی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا نام دنیا میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔