تحریک انصاف کے اقلیتی نمائندوں کی طرف سے منیارٹی ونگز بحال کرنے کا مطالبہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں مینارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنمائوںنے ونگز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارٹی ونگز بحال نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا ، نعیم الحق، شیخ امتیاز محمود، طارق حمید، مبارک گل، سلیم گل، پرویز سوہنی، اسحق گل، رافعہ کمال اور دیگر نے شرکت کی۔ ولید اقبال نے کہا کہ میاںنواز شریف سے ڈھیل یا ڈیل نہیں چلے گی، جس شخص نے تیس سال ملک کو لوٹا، اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا چاہئے۔