شریعت پر عمل کرنے سے ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے:ضیاالحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحادِ اُمت پاکستان کے چیئرمین ضیاالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ ہم سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو ہر قسم کی سازشوں سے محفوظ رکھے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات ملے۔ آج پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے خطرات بہت زیادہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ قوم میں خطرات کا مقابلہ کر نے کا عزم اور جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت نے جو نظامِ حکومت دیا ہے اسی پر عمل کرنے سے ہی ملک بحرانوں نکل سکتا ہے۔