اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
O البتہ ہم نے اس بستی کو صریح عبرت کی نشانی بنا دیا ان لوگوں کیلئے جو عقل رکھتے ہیںO اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھروO پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخرش انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مردہ ہو کر رہ گئےO
سورۃالعنکبوت(آیت35 تا 37)