• news

پارلیمنٹ ہی سپریم ہے، عمران پٹھو کا کردار ادا کررہے ہیں: مریم نواز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات بل منظور ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے۔ قبل ازیں ایک پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان شرمناک حد تک پٹھو کا کردار ادا کررہے ہیں، منتخب نمائندے کو احتجاجاً مستعفی نہیں ہونا چاہئے۔ منتخب نمائندے کے استعفے سے زیادہ کوئی چیز جمہوریت کو کمزور نہیں کرسکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن