• news

ہیراتھ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری کرنےوالے پہلے باﺅلربن گئے

ابوظہبی ( سپورٹس ڈیسک )سری لنکن لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ پاکستان کیخلاف 100ٹیسٹ شکار مکمل کرنےوالے پہلے باﺅلر بن گئے ۔ 39سالہ ہیراتھ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد عامر کو بولڈ کرکے پاکستان کیخلاف اپنی 100ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں ،وہ گرین شرٹس کیخلاف یہ اعزاز پانے والے پہلے باﺅلر بنے ہیں ۔ہیراتھ اب تک پاکستان کیخلاف 20میچز میں 28.06کی اوسط سے101وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن