”ٹھنڈی لسی گرم چاہ....یاسر شاہ، یاسر شاہ“ تماشائیوں کے نعرے، سوشل میڈیا پر پذیرائی
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) کھیل کے آخری روز جب یاسر شاہ نے سری لنکن پلیئرز کو تگنی کا ناچ نچا کر پویلین کی راہ دکھانا شروع کی تو شائقین نے نعرے لگانے شروع کردیئے جو سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی ملی ”ٹھنڈی لسی تے گرم چاہ (چائے)۔۔۔ یاسر شاہ، یاسر شاہ۔۔۔“ شائقین نے سٹیڈیم میں بیٹھے ہی نیا اور دلچسپ نعرہ تخلیق کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔مگر جب قومی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو ان کا حال سری لنکن پلیئرز سے بھی برا ہوا جس کے باعث سٹیڈیم میں شائقین کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا قومی پلیئرز نے یاسر شاہ کے ساتھ سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔