• news

پوچیفسٹروم ٹیسٹ: بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 333رنز سے شکست

پوچیفسٹروم(سپورٹس ڈیسک)ساو¿تھ افریقہ نے بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ میں 333رنز سے شکست دے دی، میچ کے پانچویں روزبنگلہ دیش کو جیتنے کے لئے 375رنز درکا ر تھے ،لیکن بنگلہ دیش کی سات وکٹیں محض 41رنز کے اضافے کے بعد گر گئی۔انہیں 424رنز درکا ر تھے لیکن وہ صرف90رنز ہی بنا سکے۔ساو¿تھ افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے چار،کگیسو رابدا نے تین اور مورنے مورکل نے دو وکٹیں حاصل کی۔ساو¿تھ افریقہ کے ڈین ایلگر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ساو¿تھ افریقہ کو1-0کی برتری حاصل ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن